تہران (نیوز ڈیسک) داعش دہشتگرد گروہ کا خلیفہ ابوبکر البغدادی کو صہیونی حکومت کے ایک ہسپتال میں ظاہری طور پر مردہ قرار دیا گیا۔ عراقی انٹیلیجنس نے داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ ریڈیو تہران کے مطابق عراقی انٹیلیجنس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ البغدادی کو مقبوضہ جولان کے ایک اسرائیلی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسے موت کے منہ سے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوتی ہیں اب اسے مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابوبکر البغدادی کو اس کی سکیورٹی کی بنا پر ترکی یا کسی دوسرے عرب ملک کی بجائے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے کے ایک ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ مغربی میڈیا اور خصوصاً امریکی حکام نے داعش کے سرغنہ کی موت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔ ابوبکر البغدادی کے جانشین کے تعین کی خبروں کے سامنے آنے پر امریکی ذرائع نے ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔