یورپ کے نقشے پرنیاملک نمودار،شہریت حاصل کرنے کا سنہری موقع

24  اپریل‬‮  2015

لندن (نیوز ڈیسک) آج کل دنیا میں شائد بہت ہی کم علاقے ایسے بچے ہیں جن پر کسی ملک کا دعویٰ نہ ہو۔ تاہم یورپ میں نہ صرف ایسا علاقہ موجود ہے بلکہ ایک آدمی نے اس پر ملکی کا دعویٰ کرکے ایک نئے یورپی ملک کی بنیاد رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس آدمی کا نام ’چیک وٹ جڈلیکا‘ ہے اور اب یہ ’آزاد جمہوریہ لائبرلینڈ‘ کا صدر ہے۔ یہ علاقہ سریبیا اور کوشیا کے درمیان بسنے والے ’دونوے‘ دریا کے مغربی کنارے پر واقع ہے اور اس کا کل رقبہ 7 مربع کلومیٹر ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں میں سے یہ علاقہ کسی کے پاس نہ تھا اور اسے “No man’s Land” کہا جاتا تھا۔ تاہم اب اس شخص نے علیحدہ ملک بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبر لینڈ کی ویب سائٹ بھی قائم کردی گئی ہے، جھنڈا بھی ڈیزائن ہوچکا ہے اور اس کا موٹو ’جیو اور جینے دو‘ رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ’جیڈلیکا‘ اور اس کے ساتھی رجاکاروں کی جانب سے 5 ہزار افراد کو نئی مملکت کا شہری بننے کی دعوت دی گئی تھی لیکن اب 160,000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور 7 رضاکاروں کی ٹیم ان کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ تاہم لائبر لینڈ کی عمر تو زیادہ نہیں لیکن ابھی سے مسائل شروع ہوچکے ہیں۔ بظاہر ’پرودوئن‘ نامی ملک پہلے ہی اس علاقے پر ملکیت کا دعویٰ کرچکا ہے۔ ممکن ہے آنے والے دنوں میں دنیا کے یہ چھوٹے ترین ملک اپنی پہلی جنگ لڑیں۔

مزید پڑھئے:اب ربوٹ بھی کھانا بنانے لگے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…