جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے کو پھانسی کا حکم

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوتیلی بہن کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل میں ملوث مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت اور 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اظہر کو دو مرتبہ پھانسی کی سزا دینے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔

مجرم کو قتل کے جرم میں دو لاکھ روپے جبکہ زیادتی کے جرم میں ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ، شواہد مٹانے کے الزام میں بھی سات سال قید اور مزید ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق، مجرم اظہر نے اپنی سوتیلی بہن نمرہ کے ساتھ پہلے زیادتی کی اور بعدازاں اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ روات میں 25 اگست 2023 کو درج کیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے فوراً بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…