اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کو مزید شرمندہ نہ کیا جائے، اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں،فیصل واوڈا

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے، عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں، میری خواہش تھی کہ ملاقات ہوتی لیکن ملاقات نہیں ہوئی، شہباز شریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے۔

میڈیا چینلز کو دئیے گئے انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا عمران خان، نواز شریف، آصف زرداری سب محب وطن ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن کردار مثالی رہا۔ عظمی بخاری کی جانب سے نواز شریف کو بھارت کیخلاف حالیہ ملٹری آپریشن کا کریڈٹ دئیے جانے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے، یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے پورے ملک کو متحد رکھا، پاکستان کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سر پیر نہیں۔ میری خواہش تھی کہ ملاقات ہوتی لیکن ملاقات نہیں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک لیڈرشپ کوالٹی دکھائی۔پورا پاکستان ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے، شہبازشریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو لیڈرشپ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے، کوئی بیان نہیں آیا، پی ٹی آئی کے اندر بھی غیرسنجیدہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں۔ پاک بھارت جنگ کے دوران تمام سیاستدانوں نے بھی اچھا کام کیا۔ نوازشریف نے جنگ کے دوران خاموشی اختیار کئے رکھی، مریم نواز نے اپنے والد کو آپریشن اور جہاز کا کریڈٹ دے دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…