جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیلری کلنٹن 2016ءکا صدارتی انتخاب لڑیں گی، کل اعلان متوقع

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابقہ امریکی وزیر خارجہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کل اتوار کو کریں گی، ساتھ ہی سماجی میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری ہوگا۔ یہ بات ہیلری کلنٹن کے قریبی ذرائع نے اخبارات کو بتائی امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلری کلنٹن 2016ءکے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اتوار کو باضابطہ اعلان کریں گی سابقہ امریکی وزیر خارجہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کریں گی، ساتھ ہی سماجی میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری ہوگا۔ یہ بات ہیلری کلنٹن کے قریبی ذرائع نے اخبارات کو بتائی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اعلان کے بعد وہ ا±ن ریاستوں کے دورے پر روانہ ہوں گی، جہاں انتخابات میں سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوتا ہے، جن میں آئیوا اور ہیمپشائر شامل ہیں۔ہیلری کلنٹن دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑیں گی۔ ا±نھوں نے سنہ 2008 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا، جب پارٹی نے براک اوباما کو نامزد کیا اور وہ صدر منتخب ہوئے۔توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس بار ڈیموکریٹ پارٹی ہیلری کلنٹن کو امیدوار نامزد کرے گی۔ایک حالیہ گیلپ پول میں بتایا گیا ہے کہ جائزے میں شامل 50 فی صد افراد نے ا±ن کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، جب کہ صرف 39 فی صد نے ا±ن کو ناپسند کیا ہے۔ یہ کسی ممکنہ امیدوار کے لیے پسندیدگی کی بڑی شرح ہے۔منتخب ہونے کی صورت میں، سابقہ خاتونِ اول ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…