بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

القاعدہ نے ایک بڑے شہر پر قبضہ کر لیا

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

عدن (نیوز ڈیسک)یمن کے تاریخی صوبے حضر موت کا المکلا شہر القاعدہ کے مسلح جنگجووں کے مکمل طور پر زیر نگیں آ گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں حکومت کی سول، فوجی اور تمام سیکیورٹی تنصیبات پر القاعدہ کا کنڑول ہے۔القاعدہ جنگجووں نے جلاوطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی صدارت کو دستوری قرار دینے والی سیکنڈ ملٹری زون کے ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ انہی جنگجووں نے المکلا کے مشرق میں الدیس کالونی کے الحمایہ اور 27 میگا بریگیڈ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔مقامی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجی اور سیکیورٹی کمان کسی مزاحمت کے بغیر سول اور فوجی تنصیبات القاعدہ کے حوالے کر رہی ہے۔ یہ اقدام صالح کی حامی فوج کی اس گندی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے کہ جس پر عمل کر کے سابق صدر کے حامی یمن کے جنوبی شہروں میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔اسی ضمن میں فوجی ذرائع نے ‘العربیہ’ نیوز چینل کو یہ بات ذمہ داری کے ساتھ بتائی کہ المکلا میں صدارتی گارڈ اور خصوصی فورس کا کیمپ بھی القاعدہ کے حوالے کئے گئے ہیں

مزید پڑھئے:کینیا: الشباب کے حملے میں 147 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ

۔یاد رہے کہ صدارتی گارڈز اور اسپیشل فورس معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی ہیں۔ انہی پر مشتمل فوجی دستے حوثیوں کو یمن کے مختلف شہروں میں لڑائی کے لئے کمک اور ساز و سامان فراہم کر رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…