اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکی کی بحری افواج مشترکہ طور پر بحیرہ عرب میں یمن کے ساحلوں، خلیج، عدن اور یہاں واقع بحیرہ احمر تک رسائی کی اہم گزرگاہ باب المندب کی حفاظت کیلئے سعودی بحریہ کی معاونت کریں گی۔ پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ اس علاقہ کی جانب روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ عالمی بحری اتحاد سی ایف سی 150 میں شامل پاکستان کا ایک فریگیٹ اور ایک آبدوز پہلے سے خلیج عدن کے پانیوں میں موجود ہیں۔ پاک بحریہ صومالیہ کے ساحلوں کے قریب انسدادِ قزاقی کیلئے عالمی اتحاد اور سی ایف ٹی 151 کا بھی حصہ ہے۔ ایک دہائی سے ان دونوں اتحادوں میں شمولیت کے باعث پاک بحریہ خلیج عدن اور اسکے گردونواح اور بحریہ عرب و بحیرہ احمر کے ماحول سے خوب واقف ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی بحریہ پہلے ہی عدن کے ساحلوں کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے اور اب باغیوں کیلئے ان ساحلوں سے مدد حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ متحدہ عرب امارات اور مصر کے بحری جنگی جہاز بھی علاقہ میں پہنچ رہے ہیں۔ ان بحری گزرگاہوں میں پاکستانی بحریہ کی موجودگی سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرے گی اور حوثی باغیوں کا قبضہ باب المندب پر نہیں ہوپائے گا۔پاکستان بحریہ تمام مسلم ممالک کی بحریہ سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے۔
پاکستان، ترکی کی بحری افواج باب المندب کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کی معاونت کریں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































