منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

عراقی شہر کے عوام کی داعش سے جان چھوٹی تواس سے بڑی مصیبت نازل ہو گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی افواج اور کرد ملیشیا نے تکریت شہر میں داعش کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں لیکن شہریوں پر پہلے سے بھی بڑی قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

صلاح الدین صوبائی کاﺅنسل کے سربراہ احمد کریم کا کہنا ہے کہ شہر میں گھروں اور دکانوں کو جلایا جارہا ہے اور جنگجو ہرجگہ کو لوٹ رہے ہیں۔ شہر میں برپا ہونے والے غدر کی وجہ سے بغداد کو روانہ ہونے والے احمد کریم کا کہنا ہے کہ ان کے شہر کو ان کی آنکھوں کے سامنے جلادیا گیا اور جو ہورہا تھا وہ اسے کنٹرول نہیں کرسکتے تھے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کے گینگ تکریت شہر میں عراقی فورسز اور اتحادی پیراملٹری فورسز کو ملنے والی کامیابیوں کا تاثر خراب کرنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کی طرف سے فورسز کو حکم دیا گیا ہے کہ داعش سے واپس لئے گئے تکریت شہر میں لوٹ مار کی مخالفت کی جائے اور ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال اس حکم کے اثرات نظر نہیں آتے اور شہر میں ہر طرف آگ اور لوٹ مار نظر آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…