یمن (نیوزڈیسک)یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے اقدامات جاری ہیں۔ پاک بحریہ کا جہاز الشھر سے ایک سو چھیاسٹھ پاکستانیوں کو لائے گا ، تمام افراد کی امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ دوسرا بحری جہاز کل حدیدہ پہنچے گا۔ جنگ زدہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور یمن میں محصور رہ جانے والے باقی تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ پاکستانی شہری مکلا میں اکٹھے ہوئے تھے جہاں سے انہیں وطن واپس لایا جانا تھا۔ تاہم مکلا بندرگاہ ابھی تک القاعدہ کے قبضے میں ہے جس کے باعث وہاں سے انخلا نہیں ہوسکا جس کے بعد پاکستانیوں کا قافلہ مکلا سے الشھر پہنچا جہاں سے وہ رجسٹریشن کے بعد بحری جہاز پر سوار ہوں گے اور اب پاکستانی مکلہ کے بجائے الشھر سے بحری جہاز پر سوار ہوں گے جو انہیں وطن واپس لائے گا۔ دوسری طرف پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پانچ اپریل کو حدیدہ پہنچے گا جس میں صنعاء4 اور دیگر علاقوں میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ بحری جہاز حدیدہ سے عدن جائے گا اور پھر وہاں سے پاکستان پہنچے گا اور اس طرح تمام محصورین کا یمن سے انخلا مکمل ہو جائے گا۔
یمن :پاک بحریہ کا جہاز 166 مسافروں کو لے کر کل وطن پہنچے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































