اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

روسی صدر پوٹن منظرعام پر آ گئے ، علالت کی افواہیں دم توڑ گئیں

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں ان کی علالت کی خبریں شائع ہوئی تھیں تاہم وہ منظرعام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے وسطی ایشیائی ریاست ”قرغیزستان“ کے صدر المظبک اتامباییف سے ملاقات کی۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق قریبا ایک ہفتے سے روپوش صدر پوتن اپنی علالت کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار دیکھے گئے ہیں۔ صدر پوتن نے قرغیز صدر سے ملک روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرسبرگ کے قسطنطین محل میں ملاقات کی۔قرغیز صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پوٹن نے اپنی بیماری کے بارے میں اڑنے والی افواہوں پر مزاحیہ پیرائے میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر زندگی میں دوسروں کی غیبت نہ ہوتو زندگی پھیکی اور بور کر دینے والی بن جاتی ہے“۔قرغیزستان کے صدر نے بھی کہا کہ ان کے روسی ہم مصنب اچھے بھلے تو ہیں۔ اس موقع پر صدر پوتن نے اپنی کار خود چلائی اور وہ دیر تک سینٹ پیٹرسبرگ میں گھومتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…