بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں داؤد ابراہیم کا نیا کارنامہ

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کچھ بھی ہو اس کا الزام پاکستان پر لگانا ضروری سمجھا جاتا ہے اور ہر دفعہ چند روایتی کہانیوں میں سے کوئی ایک بیان کردی جاتی ہے۔ تازہ ترین کہانی بھارت میں 40 ارب روپے کے فراڈ کی ہے جس کا ذمہ دار داﺅد ابراہیم کو قرار دیا گیا ہے لیکن ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فراڈ کی منصوبہ بندی اور نگرانی داﺅد ابراہیم کراچی میں بیٹھ کر کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: سنی لیون کی زندگی کے وہ پہلو جن سے اکثر لوگ لاعلم ہیں

بھارتی انٹیلی جنس بیورو نے خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ داﺅد ابراہیم اور اس کے لوگ جعلی لاٹری کے فراڈ کے ذریعے معصوم بھارتیوں کے 40 ارب روپے لوٹ چکے ہیں۔ وزارت داخلہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 1175 پاکستانی ٹیلی فون نمبروں کا پتہ چلایا گیا ہے جن کے ذریعے بھارت میں کالز کرکے لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ وہ لاکھوں روپے کی لاٹری جیت چکے ہیں اور انہیں چند ہزار روپے پراسیسنگ فیس کے طور پر مقامی بینک میں جمع کروانے کو کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فراڈ میں بھارتی لوگ بھی ملوث ہیں جنہوں نے مقامی بینکوں میں اکاﺅنٹ کھول رکھے ہیں اور جونہی کسی اکاﺅنٹ میں رقم منتقل ہوتی ہے اسے نکلوا کر کراچی بھجوادیا جاتا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ رقم براستہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات حوالے کے ذریعے کراچی بھیجی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی کی طرح ایک دفع پھر الزامات تو سامنے آئے ہیں لیکن شواہد اور ثبوتوں کا کہیں ذکر نہیں ملتا۔ بھارت اس سے پہلے بھی اپنے ہاں ہونے والے بڑے بڑے جرائم اور فراڈ کے واقعات میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کرچکا ہے اور اکثر یہ شرمناک انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ دراصل یہ جرائم خود بھارتی مجرم ہی کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…