منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

داعش نے ماں کو اُسی کے بچے کا گوشت کھلا دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک)داعش کے دلخراش اقدامات کی تفصیلات تو اکثر سامنے آتی رہتی ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس نے ہر سننے والے کا دل دہلا دیا ہے۔ اس تنظیم کے خلاف لڑنے والے ایک کرد جنگجو نے برطانیہ پہنچنے پر اخبار ”دی سن“ کو بتایا ہے کہع داعش نے ایک کرد نوجوان کو اغواءکیا اور جب اس کی بوڑھی والدہ ہمت کی مظاہرہ کر کے بیٹے سے ملنے پہنچی تو داعش کے جنگجوﺅں نے اسے اس کے بیٹے کا گوشت کھلا دیا۔ 36 سالہ یاسر عبداللہ نے بتایا کہ جب داعش اس کے عراقی گاﺅں کی طرف پیش قدمی کر رہی تھی تو وہ اس سے لڑنے کیلئے عراق پہنچا۔ انہیں دنوں ایک معمر کرد خاتون اپنے اغواءشدہ بیٹے کی رہائی کیلئے موصل شہر میںداعش کے ہیڈ کوارٹر پہنچی ۔ خاتون کو جنگجوﺅں نے بتایا کہ وہ بہت فاصلہ طے کر کے آئی ہے لہٰذا پہلے کھانا کھا لے جس کے بعد اسے بیٹے سے ملوا دیا جائے گا۔ یاسر عبداللہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی دل دہلا دینے والی دستان سناتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چاول اور گوشت کھا چکی تو داعش کے جنگجوﺅں نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ اس نے ابھی ابھی اپنے بیٹے کا گوشت کھایا ۔ خاتون کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے بیٹے کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا تھا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کاٹ کر اس کے آنے کے بعد چاول میں ڈال کر پکائے گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور اخبار کا کہنا ہے کہ اس کی حالت تاحال سنبھل نہیں سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…