منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی شادی کرلی

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے 55 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔

عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے ، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔سوشل میڈیا پر عبد الحنان اور دلدار بی بی کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں دلہن کو ہاتھ میں گجرے پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…