وکیل جوڑے کی شادی، دلہن نے انوکھا حق مہر لکھوالیا

24  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وکیل جوڑے کی شادی میں دلہن نے انوکھا حق مہر مانگ کر عزیز و اقارب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، دولہا کا کہنا ہے کہ ایسا حق مہر ادا کرکے مجھے بے حد خوشی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق حق مہر میں نہ جائیداد، سونا اور چاندی، نہ لاکھوں روپے،

صرف 32 قیدیوں کی ضمانت اور 32 نفل کی ادائیگی۔نجی ٹی وی کے مطابق دلہن کی یہ شرائط لے کر وکیل اور گواہ دلہا کے پاس پہنچے تو دولہے نے فوراً یہ شرط قبول کرلی۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے خوشگوار حیرت کے ساتھ دلہن کے اس اقدام کو سراہا جبکہ دولہا نے بھی اسے خوش دلی سے قبول کیا۔صفیہ لاکھو نے بتایا کہ وکالت کی پریکٹس کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ کئی ایسے غریب قیدی ہوتے ہیں جن کی ضمانت نہیں ہوتی اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔حق مہر ایسا کچھ رکھنا چاہتی تھی جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اور ہمارے لیے باعث دعا ہو۔ 32 قیدی آزاد ہوں گے تو ان گھرانوں کی دعائیں ملیں گی اور ہر ضمانت کے ساتھ ایک نفل شکرانے کی ادئیگی بھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کےد وران دلہا حبیب جسکانی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی فیملی کو اس بات کا پتہ نہیں تھا جسے سن کر وہ بھی بہت خوش ہیں، مجھے بھی ایسے نیک حق مہر کی ادائیگی کرکے خوشی ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…