جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چاند پر موجود پراسرار گھرکی حقیقت سامنے آگئی

datetime 11  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )چین کا خلائی مشن چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا دنیا کا پہلا مشن تھا جس نے 2019 کے آغاز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مشن کے یوٹو 2 نامی روور نے دسمبر 2020 میں چاند کے اس دور دراز حصے مین ایک پراسرار ہٹ یا گھرکی

تصاویر کھینچی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور متعدد افواہیں بھی پھیلیں۔اب جاکر چینی روور نے اس پراسرار ہٹ کا راز جان لیا ۔درحقیقت یہ ہٹ ایک چٹانی پتھر ہے جس کی نئی تصاویر اب اس روور نے ارسال کیں جس کے بعد یہ راز کھل گیا۔کیوب ساخت کا یہ ہٹ ایک چھوٹی چٹان ہے جو ایک گڑھے کے کنارے پر موجود ہے۔پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور اس کی حقیقت جاننے میں کامیاب ہوا۔اس چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈ ریبٹ کی عرفیت دی گئی ہے کیونکہ وہ کسی ایسے خرگوش کی طرح نظر آتی ہے جس کے سامنے کچھ گاجریں موجود ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹو 2 روور کا ترجمہ جیڈ ریبٹ ہی بنتا ہے تو اس نے اپنا میسکوٹ چاند پر دریافت کرلیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…