بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پوپ کارن سے متعلق دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

پیرس پوپ کارن ایسی ہلکی پھلکی چیز ہے جسے بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ مکئی کے دانے کتنے درجہ حرارت پر پوپ کارن کی شکل اختیار کرتے ہیں لیکن اب یہ بات فرانس کے سائنسدانوں نے بتادی ہےکہ مکئی کے یہ دانے 180 ڈگری پر پوپ کارن بن جاتے ہیں۔ فرانس میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ

جب درجہ حرارت 180 ڈگری پر پہنچتا ہے تو مکئی کے دانوں کا بیرونی شیل پھٹنے سے دانے اچھلنے لگتے ہیں اور دانے کے پھٹتے ہی اس میں سے نکلنے والا پانی کا چھوٹا سا قطرہ آواز پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے جس کے بعد یہ مزیدار اور کرکرے پوپ کارن تیار ہو جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل میں سیکنڈ کا ایک سو واں حصہ لگتا ہے ،اوون میں پکنے والے پوپ کارن کے اس عمل کو مزید گہرائی تک جانچنے کے لیے ہائی اسپیڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا جس نے مکئی کے دانوں کے ہر سیکنڈ کے 29 ہزار فریم ریکارڈ کیے۔ اوون میں پکنے کے دوران مکئی کے دانوں میں موجود پانی کا قطرہ 100 ڈگری پر اسٹیم میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے جبکہ 180 ڈگری پر مکئی کا دانہ اندر بننے والے پریشر کو برداشت نہیں کر پاتا اور اس کا بیرونی شیل پھٹ جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 170 ڈگری پر صرف 34 فیصد دانے پھٹتے ہیں لیکن 180 ڈگری پر 96 فیصد دانے پھٹ کر پوپ کارن کی شکل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…