دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ، انتہائی مہنگے داموں فروخت پر تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

29  اگست‬‮  2020

گلاسگو (آن لائن) برطانیہ کے شہر گلاسگو میں ایک مخصوص نسل کی بھیڑ کی تین لاکھ سے زائد پاؤنڈز میں فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔خبر رساں ادارے گارڈین کے مطابق ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی شروع ہوتے ہی بولیاں لگنا شروع ہو گئیں اور چند منٹوں میں ایک گاہک نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ کی آفر پر مخصوص نسل کی بھیڑ خرید لی

جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت آٹھ کروڑسے زیادہ بنتی ہے۔ڈبل ڈائمنڈ برطانوی شہر چیشائر کی ایک فیملی نے فروخت کی ہے۔ہلکے سنہری رنگ کی اس بھیڑ پر شہری جیف ایکن کی کئی ہفتوں سے نظر تھی جو خود بھی جانوروں کی نسل کی افزائش کرتے ہیں۔جیف ایکن نے ڈبل ڈائمنڈ کی خرید پر اتنی بھاری رقم ادا کر کہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل کسی بھی بھیڑ کو اتنی زیادہ قیمت میں نہیں خریدا گیا۔ڈبل ڈائمنڈ کا تعلق بھیڑوں کی ’ٹیکسل‘ نامی مخصوص نسل سے ہے جو نیدرلینڈز کے قریب ٹیکسل نامی جزیرے میں پائی جاتی ہیں۔اس نایاب نسل کی بھیڑ کی بے حد مانگ ہے اور عموماً ہزاروں میں بکتی ہے لیکن ڈبل ڈائمنڈ کے منظر عام پر آنے سے اس کی قیمت میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔چھ ماہ کی عمر کی ڈبل ڈائمنڈ کے بارے میں جیف ایکن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شاندار جانور ہے اور سب سے بہترین جینز موجود ہیں۔ برطانیہ کے شہر گلاسگو میں ایک مخصوص نسل کی بھیڑ کی تین لاکھ سے زائد پاؤنڈز میں فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔خبر رساں ادارے گارڈین کے مطابق ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی شروع ہوتے ہی بولیاں لگنا شروع ہو گئیں اور چند منٹوں میں ایک گاہک نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ کی آفر پر مخصوص نسل کی بھیڑ خرید لی جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت آٹھ کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔ڈبل ڈائمنڈ برطانوی شہر چیشائر کی ایک فیملی نے فروخت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…