بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کاغذ کے نوٹوں اور دھاتی سکوں کو کرونا وائرس سے کیسے پاک کیا جائے؟آسان ترین اور منفرد طریقہ سامنے آگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوٹی(این این آئی )جارجیا نے کرنسی نوٹوں اور دھاتی سکوں کو کرونا سے پاک کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جنوبی شہر بوٹی میں مارکیٹ انتظامیہ نے کرنسی نوٹوں کو استری کرکے انہیں وائرس سے بچانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ دھاتی سکوں کوجراثیم کش محلول سے صاف کیا جاتا ہے۔

جارجیا کے ایک مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے نیشنل سینٹر برائے انسداد امراض و پبلک ہیلتھ کے نائب صدر باٹا ایمنازی نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کو صاف کرنے کے لیے گرم لوہے یا جراثیم کش اسپرے کا عمل موثر ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے گاہک اپنی جیب میں موجود پیسے نوٹوں کو پاک کرنے والے مقامی کارکنوں کو دیتے ہیں جو انہیں نوٹ استری کر کے جب کہ دھاتی سکے اسپرے کے ذریعے صاف کرکے واپس کردیتے ہیں۔ اس کے بعد گاہک اپنی مرضی کے مطابق ان نوٹوں اور سکوں کو استعمال کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ بازاروں میں آنے والوں کا بخار بھی باقاعدگی کے ساتھ چیک کیاجاتا ہے۔ بازاروں میں داخل ہونے کے لیے دستانوں اور ماسک کا استعمال ضروری ہے اور حکومت کی طرف سے ماسک اور دستانے مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی بھی تلقین کی جاتی ہے۔بازاروں میں انتظامیہ باقاعدگی کے ساتھ صفائی کرتی ہے۔ بازاروں میں رش کم رکھا جاتا ہے اور لوگوں کو اپنی باری پر بازار جانے کی اجازت ہے۔بیس مارچ سے جارجیا میں فارمیسیوں ، گروسری اسٹورز ، پالتو جانوروں کی دکانوں ، گوداموں ، زرعی منڈیوں ، مویشی منڈیوں ، کھاد کی دکانوں ، گھریلو آلات کی دکانوں اور گیس اسٹیشنوں کے علاوہ دیگر تمام دکانیں بند کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…