بنگلورو(آن لائن) بھارت کے امیرترین شخص نے ایک بلند بالا عمارت کے اوپر بالکل وائٹ ہاؤس جیسا پینٹ ہاؤس بنایا ہے جو ہرطرح سے عالیشان اور پرتعیش ہے۔وجے مالیا بھارت کے انتہائی امیر افراد میں شامل ہیں جو یونائیٹڈ بریوریز گروپ کے سربراہ ہیں۔ دس سال قبل انہوں نے بنگلور کی فلک بوس عمارت کنگ فشر ٹاور کی چھت پر ہوبہو وائٹ ہاؤس
جیسی شاندار عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ حقیقت بن چکا ہے۔کنگ فشر ٹاور کی 33 ویں اور 34ویں منزل پر اسکائی مینشن کے نام سے یہ شاندار وائٹ ہاؤس نما محل بنایا گیا ہے۔ 40 ہزار مربع میٹر وسیع اس محل میں شراب خانہ، ان ڈور گرم سوئمنگ پول، باہر بڑا سوئمنگ پول، جنمازیم، سیلون، کئی بیڈروم کا شاندار گھر اور اس کے اوپر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔