منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتیوں نے بھگوان کا درجہ دیدیا گھر مندر میں تبدیل ، امریکی صدر کی پوجا شروع

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایک پراپرٹی ڈیلر نے اپنے گھر کو صدر ٹرمپ کے مندر میں تبدیل کر لیا۔ جنوبی ریاست تلنگانہ کے ایک دیہاتی باسوکرشنا کا دعویٰ ہے کہ چند سال قبل اس کے خواب میں صدر ٹرمپ آئے جس کے بعد اس کا کاروبار بڑھ گیا۔روزنامہ دنیا میں شائع رپورٹ کے مطابق تب سے کرشنا نے گھر کے صحن میں صدر ٹرمپ کا مجسمہ بنانے کے علاوہ دیواروں پر

اپنے محبوب رہنما کا نام لکھ دیا، اس کی اس حرکت پر قریبی رشتہ دار سخت نالاں ہیں۔ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کرشنا نے کہا کہ صدر ٹرمپ کیساتھ اس کی عقیدت تعظیم و تکریم میں بدل چکی ہے ، جس پر اسے بہت خوشی ملتی ہے ۔ دیگر دیوتاؤں کی پوجا کرنے کے بجائے اس نے صدر ٹرمپ کی پوجا شروع کر دی ہے ۔ اسے اپنے رشتہ داروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ان کیلئے بدنامی کا باعث بن رہا ہوں۔ میں ان سے کہتا ہوں جیسے وہ شیوا پر یقین اور اس کی پوجا کرتے ہیں، میں ٹرمپ پر یقین اور ان کی پوجا کرتا ہوں۔ ہم ایک دوسرے کو ایسا کرنے سے روک نہیں سکتے ۔ بھارت میں کرشنا صدر ٹرمپ سے عقیدت رکھنے والا واحد بھارتی نہیں۔ نئی دہلی میں ہندو سینا کے ارکان ٹرمپ کے اعزاز میں ایک گیت کی ریہرسل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اسلامی انتہاپسندی سے نفرت ٹرمپ اور ان کے درمیان قدر مشترک ہے ۔ ہندوسینا نے توجہ حاصل کرنے کیلئے ٹرمپ کی سالگرہ کی تقریبات منا ئیں جس میں ٹرمپ کی تصاویر کے سامنے گیت گانے کا مظاہرہ شامل تھا۔ ہندو سینا کے رہنما وشنو گپتا نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ٹرمپ کو اس لئے پسند کرتے ہیں کہ وہ کھل پر بھارتی جذبات پر بات کرتے ہیں۔ وہ کھل کر کہتے ہیں کہ اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے ۔ اسلئے وہ ٹرمپ کے پرستار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…