منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

112 سالہ شخص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا طویل العمر حیات انسان ہونے کا ایوارڈ دے دیا

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آن لائن)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے چٹیٹسو وتانابی نامی شخص کو دنیا کا طویل العمر حیات انسان ہونے کا ایوارڈ دے دیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے 112 سالہ سابق فوجی کا کہنا ہے کہ غصہ نہ ہونا اور ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہنا ان کی لمبی عمر کا راز ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے چٹیٹسو وتانابی نامی شخص کو دنیا کا معمر ترین انسان تسلیم کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی

ایک رپورٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے گریننگ چٹیٹسو وتانابی نامی جاپانی شخص کو دنیا کا طویل العمر حیات انسان ہونے کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معمر ترین جاپانی شخص کی عمر 112 سال اور 344 دن ہے، عمر کے اس حصے میں بھی چٹیٹسو وتانابی صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔گریننگ چٹیٹسو وتانابی کی ابتدائی زندگی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ 1907 میں شمالی جاپان کے ایک شہر نیگاتا میں پیدا ہوئے، بڑے ہوئے تو ابتدائی طور پر فوج میں شمولیت اختیار کی۔وہ جنگ عظیم دوئم کا حصہ بھی رہے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد عام طور پر وہ سبزیاں اور پھل اگانے اور گنے کے کھیتوں میں کام کرنے کے عادی تھے۔معمر ترین جاپانی شخص سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پانچ بچوں کے والد بھی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق چٹیٹسو وتانابی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام دانت گنوا چکے ہیں، دانت گنوانے کے باوجود بھی ان کے پاس دودھ کے دانت موجود ہیں اور وہ ان دانتوں کے ساتھ اب کسٹرڈ اور کریم کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ ایسی چیزوں کو انہیں چبانا نہیں پڑتا۔چٹیٹسو وتانابی سے متعلق ان کی بڑی بہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے سسر کو تیز آواز میں بات کرتے نہیں سنا، وہ ہمیشہ دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں اور متحمل مزاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے سسر کو کبھی غصے میں بھی نہیں دیکھا، ان کے نزدیک وہ ایک بہت ہی دیکھ بھال کرنے والے آدمی ہیں۔ علاوہ ازیں اس وقت دنیا کی طویل العمر حیات خاتوں جن کی عمر 117 سال ہے ان کا تعلق بھی جاپان سے ہے۔ واضح رہے کہ چٹیٹسو وتانابی سے قبل دنیا کے طویل العمر حیات مرد مسازو نوناکا تھے اور وہ بھی جاپان سے ہی تعلق رکھتے تھے جو کہ گزشتہ سال 113 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…