ایسا بھی ہوتا ہے! دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر بارات واپس

8  فروری‬‮  2020

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں دْلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر دولہے والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے دولہا کو فرار کردیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے قصبے حسن سے تعلق رکھنیوالا راگھو کمار اور سنگیتا نامی لڑکی گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اِسی سلسلے میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو راضی کیا

جس کے بعد دونوں کی شادی ہو رہی تھی۔بھارتی میڈیا کیمطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دْلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کو غیر معیاری لگی اور اْن کو پسند نہیں آئی جس پر اْنہوں نے دْلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔دْلہن کے والدین نے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اْنہوں نے اپنے بیٹے کی شادی منسوخ کردی اور اپنے بیٹے کو شادی والے دن گاؤں سے فرار کروادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس راگھو کمار کو تلاش کررہی ہے اور اْس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اْس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…