دلہن نے شادی سے صاف انکار کر دیا، دولہے کو حیران کن مشورہ بھی دیدیا، حیرت انگیز وجہ

4  جنوری‬‮  2020

بنگلور (این این آئی)بھارتی شہر بنگلورو میں دْلہن نے دْلہا کی ناک لمبی ہونے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والا نوجوان امریکا میں رہائش پذیر بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوا

اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا تاہم بعد میں دْلہن نے دْلہا کی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے شادی سے صاف انکار کردیا اور لڑکے کو ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کا بھی مشورہ دیا۔نوجوان نے بتایا کہ اس کی رشمی نامی لڑکی سے ملاقات چند ماہ قبل شادیاں کرانے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا جس کے بعد دونوں نے چند ماہ بعد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔شادی کے فیصلے کے بعد رشمی امریکا سے بنگلورو پہنچی اور دونوں کے خاندانوں کے درمیان بھی شادی کے حوالے سے بات چیت پکی کرکے منگنی کی رسم کی گئی۔نوجوان نے بتایا کہ شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد اس نے لڑکی کے لیے لاکھوں روپے کے کپڑے اور تحائف لیے جبکہ شاندار ہوٹل میں لاکھوں روپے کے انتظامات بھی کیے تاہم شادی سے کچھ روز قبل لڑکی نے والد کو امریکا واپس جاکر ٹیلی فون کیا اور شادی نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔نوجوان کے مطابق والد کی بات پر یقین نہ آنے پر رشمی کو خود فون کیا جس پر اس نے میری ناک لمبی ہونے کا طعنہ دیا اور شادی سے صاف انکار کرتے پلاسٹک سرجری سے ناک ٹھیک کرانے کا بھی مشورہ دیا۔نوجوان لڑکی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں پولیس نے دھوکا دہی کے کیس میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…