ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلح ڈاکو پیاز سے بھرا ٹرک لوٹ کر لے گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ ( آن لائن )بھارتی ریاست بہار کے ضلع کیمور میں مسلح ڈاکو ٹرک ڈرائیور کو یرغمال بنا کر کئی ٹن پیاز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر نے بتایا کہ ٹرک اترپردیش کے علاقے الہ آباد سے جہان آباد، بہار کی طرف جارہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور دیشراج نے

پولیس کو بتایا کہ اسے رات دس بجے کے لگ بھگ چھ مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر یرغمال بنایا اور کئی بوریاں پیاز کی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ٹرک ڈرائیور کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بہار کے کیمور ضلع کے کدرہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں بھی ڈکیتی کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ڈاکو ایک گاڑی سے 64 بوریاں لہسن لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں ان دنوں پیاز کی قلت اور اس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو پیاز کی قیمت 100 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…