جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، دولہا بارات واپس لے گیا ،دلہن عدالت جا پہنچی ، کیا مطالبہ کر دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آن لائن)مصر میں ایک شہری شادی کی تقریب میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو طلاق دے کر بارات واپس لے گیا۔مصری اخبار البیان کے مطابق مصر کے ایک نواحی علاقے میں نوجوان دولہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔ دولہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔مصری دلہن نے البیان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔

لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔دوسری جانب دولہا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرونگا، میں نے طلاق دیدی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کیلیے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کیلیے اسے عدالت کے دھکے کھانے پڑیں گے۔دولہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…