دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصت ہونے کی انوکھی خواہش پوری

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹی کی رخصتی کرکے اس کی انوکھی خواہش پور کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مہندر سولکھ نامی ایک باپ نے اپنی بیٹی کی رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال رخصت کی۔

مہندر سولکھ نے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عظیم الشان انداز میں گاں سے رخصت کرے اور اِسی سلسلے میں وہ ایک سال سے سوچ رہا تھا کہ آخر کس انوکھے انداز میں بیٹی کو رخصت کیا جائے۔دلہن کی ہیلی کوپٹر میں رخصت ہونیکی خواہش پوری ،مہندر سولکھ نے بتایا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد اس کو یہ خیال آیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصت کریگا اور پھر شادی سے دو ماہ قبل رخصتی کا یہ انوکھا انداز اپنے اہلِ خانہ اور اپنی بیٹی کو بتایا تو وہ سب بھی یہ سن کو بہت خوش ہوئے اور پھر اسکے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رینا نامی دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھنے کیلئے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا گاں کے تمام لوگ یہ مناظر دیکھنے کیلئے آئے۔ دلہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی سب سے الگ اور منفرد انداز میں ہو اور میری بھی یہ ہی خواہش تھی جو میرے والد صاحب نے پوری کی۔رینا نے کہا کہ بیٹیوں کو اِس طرح رخصت کرنے سے ان کو بڑھاوا ملتا ہے اور فخر محسوس ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…