ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے وسط میں میٹھے پانی کا قدیم تریم چشمہ دریافت ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی تصاویر جمع کرنے کے شوقین فوٹو گرافر عبدالالہ الفارس نے اپنی تصاویر میں مملکت کے وسط میں میٹھے پانی کے ایک قدیم ترین کنوئیں کا سراغ لگایا ۔ پانی کا یہ کنواں نہ صرف
سعودی عرب بلکہ جزیر العرب کا قدیم ترین کنواں تصور کیا جاتا ہے۔خفس نامی یہ کنواں میٹھے پانی کا پرانا کنواں ہے۔ یہ مصنوعی کنواں نہیں بلکہ یہاں سے قدرتی طور پر پانی پھوٹ کر باہر نکلتا اور نہ صرف آس پاس کے کھیتوں کھلیانوں کو سیراب کرتا ہے بلکہ وہاں سے گذرنے والے مسافروں، راہ گیروں اور عام شہریوں اور ان کی مویشیوں کی پیاس بھی بجھاتا ہے۔