جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’بچھو والی درگاہ‘‘ کا معجزہ مشہور ہوگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ایسی درگاہ موجود ہے جہاں بچھو پائے جاتے ہیں لیکن یہ بچھو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں واقع درگاہ پوری ریاست اتر پردیش اور اترکھنڈ میں ’بچھو والی درگاہ‘ کے نام سے مشہور ہے، اس درگاہ پر ہر مذہب کے لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں، اس درگاہ پر زائرین کا تانتا لگا رہتا ہے۔ایک ر پورٹ کے مطابق اس درگاہ کی خاص بات یہ ہے کے درگاہ پر رہنے والے بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے جبکہ انسان بھی ان بچھوں کو

نہیں مارتے۔درگاہ پر آنے والے زائرین بچھوئو ں کو اپنے ہاتھ میں لے کر بہت ہی نزدیک سے ان کو دیکھتے ہیں، یہاں سب سے زہریلا کہا جانے والا بچھو ہاتھ میں لیے جانے کے بعد بھی ڈنک نہیں مارتا۔درگاہ کے خادم حسن محمد عابدی کے مطابق وہ اس دربار میں پچھلے 8 سال سے دیکھ بھال میں مصروف ہیں، انہوں نے یہاں یہ معجزہ دیکھا ہے کہ لوگ آتے ہیں اور اپنے ہاتھوں پر بچھو بٹھاتے ہیں۔درگاہ کے ایک اور خادم انیس احمد کا کہنا ہے کہ حضرت دادا شاہ ولایت یہاں پر عراق سے 1272 میں آئے تھے۔ درگاہ کے تقریباً 52 بیگھے کے اندر رہنے والے سانپ بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…