اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا بچہ جس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا ، بچے کی پیدائش پر چہرہ غائب ، دیکھنے والوں پر سکتہ طاری ہو گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبن (این این آئی)پرتگال میں ایک خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کا چہرہ نہیں۔ دوسری طرف خاتون کے معالج ایک ڈاکٹر کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ خاتون کے بطن میں بچے میں موجود خرابی کے بارے میں پتا نہ لگانے علاج میں غفلت برتنے کا الزام عاید کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی کے متفقہ فیصلے میں کہاگیا کہ

ڈاکٹر کو چھ ماہ کے لیے معطل کیے جانے کے ساتھ اس کے خلاف چھ دیگر شکایات کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ان میں ایک شکایت سنہ 2013 کی ہے۔کمیٹی نے بغیر چہرے بچے کی پیدائش کا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد اس کی تحقیقات کھولنے کا فیصلہ کیا۔ عدلیہ بھی بچے کے والدین کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔جنوبی پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر الیکژنڈر ویلینٹیم لورینزو نے کہاکہ ڈاکٹر آرٹور کاروالہو کی جانب سے غفلت برتنے کے ثبوت ملے ہیں۔ انہیں اس کی کڑی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کہ اس کیس میں ڈاکٹر کا معطل کرنا ضروری تھا کیونکہ اس کے نتیجے میں حاملہ خاتون کی شکایت کا الزالہ کرنا اور ڈاکٹروں کی ساکھ کو بچانا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبردارالحکومت سے 40 کلو میٹر دور سا برنارڈو اسپتال اسپتال میں ایک آپریشن کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ اس بچے کی آنکھیں، ناک اور دماغ کا کچھ حصہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر نقائص بھی موجود تھے۔ خاتون کے حمل کے دوران دیکھ بحال کرنے والے ڈاکٹر نے پیٹ میں موجود بچے کے نقائص کے بارے میں کسی قسم کی جان کاری حاصل نہیں کی جس کی بنا پر اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔والدین کا کہنا تھا کہ حمل کے چھ ماہ کے بعد جب ڈاکٹر سے کہا گیا کہ وہ بچے کے بارے میں تفصیلی جان کرے تو اس نے بغیر کسی علاج معالجے یا دیکھ بحال کے انہیں بچے کے تندرست ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واقعے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…