لندن (این این آئی )برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نے ننھے مہمان کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جہاں ان کے گھر 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق سیو اور نوئل کی جانب سے الڑا سائونڈ کی تصویر کے ساتھ یو ٹیوب پر ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے، کہ ان کے ہاں 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور اس دفعہ ان کہ ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔والدہ سیو کی عمر44
جبکہ والد نیوئل کی عمر 48 سال ہیں۔اپنے ہاتھ میں الٹرا سائونڈ کی تصویر لیئے ویڈیو میں سیئو کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ہمارے گھر 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ میں اس وقت 15 ویں ہفتے کی حاملہ ہوں۔سیئو کا مزید کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش اپریل میں ہوگی۔ یہ جوڑا برطانیہ میں اپنے 21 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا سال 2018 میں پیدا ہونے والا ان کا ایک بچہ اب اس دنیا میں نہیں۔سیئو اور نیوئل ایک بیکری چلا رہے ہیں۔ وہ اپنے تمام تر اخراجات اسی بیکری سے آنے والی کمائی سے پورے کرتے ہیں۔ سیئو اور نیوئل کے مطابق ایک بچے کا ماہانہ خرچ تقریبا 220 ڈالر ہے، جب کہ یہ خاندان 10 بیڈ روم والے گھر میں رہتا ہے جو کہ انہوں نے 2004 میں 3 لاکھ 11 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔سیئو اور نیوئل کی سب سے بڑی بیٹی کے 3 بچے ہیں، جبکہ اس خاندان کے 15 بچے ابھی سکول جاتے ہیں اور ان کے باقی بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ ان کے گھر میں روزانہ ناشتے میں 8.5 کلو دودھ ، 3 لیٹر جوس جب کہ سیریل یعنے دلیہ کے ہر دن 3ڈبے کھائے جاتے ہیں۔جوڑے کے مطابق پورے خاندان کا ایک ساتھ چھٹیوں پر جانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ ہر بچے کے سامان کو پیک کرکے یاد رکھنے کیلئے اس پر بچوں کے نام لکھ دیئے جاتے ہیں، جب کہ اپنے ساتھ 7 سوٹ کیس رکھنا پڑتے ہیں۔جوڑے کا اپنے روزمرہ کے کاموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ہر ہفتے اپنا گھر ٹھیک طرح سے صاف کرنے میں 14 سے 21 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔