اسلام آ با د(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ’’ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے ‘‘ کل منگل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدصابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور سماجی
تنظیموں کی جانب سے سکولوں ،کالجز اور دیگر اداروں میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بچوں اور نوجوانوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔