پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مغربی لڑکی نے شوہر کی خدمت کیلئے نوکری چھوڑ دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) ہمارے معاشرے کی خواتین بھی مغربی خواتین کی دیکھا دیکھی نوکری کرنے اور کیریئر بنانے کو ترجیح دینے لگی ہے جسے خوش آئند بھی کہا جا سکتا ہے لیکن اب ایک مغربی لڑکی نے اپنے شوہر کے لیے ایسی زندگی اپنا لی ہے کہ سن کر مشرقی خواتین بھی دنگ رہ جائیں۔

30سالہ کیٹرینا ہولٹ نامی اس خاتون نے اپنے 28سالہ شوہر لارس کے لیے اپنی نوکری چھوڑ دی ہے اور مکمل ہائوس وائف کی زندگی گزارنے لگی ہے تاہم اپنے شوہر کے تمام کام اپنے ہاتھ سے کرے اور اس کی مکمل دیکھ بھال کرے۔لارس انجینئرنگ منیجر کی نوکری کرتا ہے اور ایک سال قبل کیٹرینا بھی ایک بہترین نوکری کر رہی تھی۔ تاہم اب وہ صبح سویرے اٹھتی ہے، لارس کے کپڑے استری کرتی اور اس کے لیے ناشتہ اور لنچ بناتی ہے۔ لارس اٹھ کر تیار ہوتا، ناشتہ کرتا اور لنچ باکس ساتھ لے کر دفتر چلا جاتا ہے اور کیٹرینا اس کے جانے کے بعد گھر کی صفائی ستھرائی اور لانڈری جیسے کام شروع کر دیتی ہے اور پھر رات کا کھانا تیار کرتی ہے۔ کیٹرینا کا کہنا ہے کہ ’’میں 1950ء کی گھریلو خواتین کی زندگی سے متاثر ہوئی جس کے بعد میں نے ہائوس وائف بننے کا فیصلہ کیا اور اب میں پہلے سے زیادہ خوش زندگی گزار رہی ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ہمیشہ سے یہی زندگی جینا چاہتی تھی۔ مجھے اپنے شوہر کا خیال رکھ کر جو خوشی مل رہی ہے وہ پہلے زندگی میں کبھی نہیں ملی۔‘‘

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…