پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین : 17برس سے مفرور مجرم ڈرون کی مدد سے غار سے گرفتار

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں پولیس نے ڈرون کی مدد سے غار میں چھپے ایک ایسے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے جو 17 برس سے مفرور تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ 63برس کے سونگ جیانگ کو خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کے جرم میں جیل بھیجا گیا۔

لیکن وہ 2002 میں جیل سے فرار ہو گئے تھے۔اس فرار کے بعد برسوں سے وہ ایک تنگ غار میں انسانوں سے دور زندگی بسر کر رہے تھے۔یونگشن پولیس نے اپنے وی چیٹ اکانٹ پر لکھا کہ ستمبر کے اوائل میں ہمیں سونگ کے ٹھکانے کے حوالے سے شواہد موصول ہوئے تھے۔ان شواہد نے انھیں چین کے جنوب-مغرب میں موجود ینان صوبے میں ان کے آبائی علاقے کے عقب میں موجود پہاڑیوں تک رسائی دلوائی۔متعدد مرتبہ کھوج لگانے میں ناکامی کے بعد حکام نے افسران کی مدد کے لیے اضافی ڈرونز بھیجے۔ان ڈرونز نے آخرکار ایک ڈھلوانی پہاڑی پر ایک نیلے رنگ کی سٹیل ٹائل اور گھریلو کوڑے کے باقیات کی نشاندہی کی۔پولیس نے پیدل ہی اس جگہ جانے کی ٹھانی اور سونگ کو ایک تنگ غار سے ڈھونڈ نکالا جہاں وہ برسوں سے مقیم تھے۔پولیس کے مطابق یہ شخص اتنے عرصے سے گوشہ نشین تھا کہ اسے افسران کے ساتھ بات چیت کرنے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔سرکاری میڈیا کے مطابق یہ شخص پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے قریبی دریا سے پانی بھرتا تھا اور درخت کی ٹہنیوں کی مدد سے الا کا انتظام کرتا تھا۔اس شخص کو جیل واپس بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…