پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عدی صدام کا شیر اور چیتا آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں کئی سال تک سیاہ وسفید کے مالک رہنے اور ملک پر راج کرنے والے صدام خاندان کے خاتمے کے بعد ان کی باقیات بھی اپنا وجود کھو رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصلوب عراقی صدر صدام حسین کے بڑے صاحبزادے عدی صدام حسین کو

شوقین مزاج شہزادہ تصور کیا جاتا تھا۔ اس نے گھوڑوں کے ساتھ کئی دوسرے جنگی جانور جن میں چیتے اور شیر بھی شامل تھے پال رکھے تھے۔ عدی کے شیر اور چیرے بغداد پارک میں کئی سال تک توجہ کا مرکز رہے اور اب اطلاعات ہیں کہ انہیں کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے جنگی حیات کے لیے بنائے گئے ایک پارک میں چھوڑا گیا ہے۔اربیل میں جنگی حیات کے لیے قائم کردہ پارک کے ڈائریکٹر ہیریش کمال نے کہا کہ عدی کے قبضے میں رہنے والے شکاری جانورنوں دیکھ بھال کے لیے اربیل میں منتقل کیا گیا ہے۔کمال نے بتایا کہ بغداد نے دیکھ بھال کے لیے دو شیر، دو چیتے ، دو ریچھ اور دو بندر بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانور بھیجنا بغداد اور اربیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔عدی صدام حسین اپنے بھائی قصی کے ساتھ امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ شکاری جانوروں کو افزائش کے لیے جنگل میں منتقل کیا گیا۔ عراق پر امریکی یلغار کے بعد اتحادی فوج نے بغداد کے چڑ یا گھر سے بہت سے جانور قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے بہت کم واپس کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…