انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم،نوجوان نے اپنی جان گنوا کردو اجنبی بچوں کو بچالیا،عینی شاہدین نےکیا دیکھا؟جانئے

29  ستمبر‬‮  2019

قاہرہ(آن لائن)مصر میں ایک نوجوان نے اپنی جان گنوا کر ریل کی زد میں آنے سے دو بچوں کو بچالیا۔ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے گائوں کفر عمار میں 32 سالہ احمد فراج ریلوے لائن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر دو کم عمر بچوں پر پڑی ،

جو اس وقت پٹری عبور کررہے تھے ، جب ایک تیز رفتار ٹرین وہاں سے گزررہی تھی۔احمد فراج تیزی سے بچوں تک پہنچا، اسی دوران ریل اس تک پہنچ چکی تھی تاہم اس نے ایک بچے کو پٹری سے دھکا دیا اور دوسرے کو اپنے سینے سے چمٹا کر ریلوے لائن کے درمیان میں لیٹ گیا۔عینی شاہدین یہ منظر دیکھ کر دم بخود رہ گئے، وہاں موجود ہر شخص ریل کے گزرنے کا منتظر تھا کہ ریل کے نیچے لیٹے ہوئے شخص اور بچے کا کیا بنا ریل کے گزرجانے کے بعد لوگ اس جانب بڑھے تو احمد کا جسم ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا تاہم بچہ محفوظ تھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے پیش آنے والا یہ حادثہ وہ تاحیات فراموش نہیں کرسکیں گے۔احمد فراج کے مثالی کارنامے نے مصر کے دور دراز گاوں کفر عمار کو راتوں رات مشہور کر دیا ہے جبکہ اس کی بہادری کو مثال کے طور پر مانا جانے لگا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…