بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کا وہ شخص جس نے 87 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آن لائن)ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ضعیف العمر نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور نوجوان ان سے متاثر ہونے لگے۔87 سالہ ضعیف شخص کی پوتی نیز نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دادا کے کانووکیشن کی تصاویر شئیر کیں جس میں ان کے دادا نے سر پر کیپ اور گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ’میرے دادا نے 87 سال کی عمر میں ’انگلش لینگویج ٹیچنگ‘ کی ڈگری حاصل کی ہے‘انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے کانووکیشن

میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے مگر سب نے ان سے بہت اسرار کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ڈگری لینے کے لیے کانووکیشن میں شرکت کی۔ان کی پوتی کا کہنا تھا کہ میرے دادا کو ڈگری کی کوئی پروا نہیں تھی، انہیں صرف پڑھائی سے بہت محبت اور لگن تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔سوشل میڈیا پر نیز کے ٹوئٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے، ہر شخص ان کے دادا کی تعریف کررہا ہے اور ان سے بے حد متاثر ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…