اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی بڈھے نے 62 سال بعدانگریزی میں ماسٹرز کرلیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سوہن سنگھ گیل نے 83 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے سوہن سنگھ گیل نے 83 سال کی عمر میں 62 سال بعد اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرکے انگریزی میں ماسٹرز

کرلیا ہے، انہوں نے جلندھر کی لولی پروفیشنل یونیورسٹی سے 18 ستمبر کو اپنی ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔سوہن سنگھ گیل پنجاب کے شہر ہوشیار پور کے گاں دتہ میں مقیم ہیں، انہوں نے سن 1957 میں ماہی پلپور خالصہ کالج سے گریجوشن کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ دی تھی، جس کے بعد انہوں نے ٹیچنگ کا کورس کیا لیکن دو سال قبل سوہن سنگھ گیل نے اپنی نامکمل تعلیم کو مکمل کرنے کا سوچا اور جلندھر کی یونیورسٹی میں انگریزی میں ماسٹرز کے لیے داخلہ لے لیا، جس وقت انہوں نے ماسٹرز میں داخلہ لیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 81 برس تھی اور اب 83 سال کی عمر میں ان کا ماسٹرز مکمل ہوگیا ہے۔گیل کا کہنا تھا کہ انگریزی بچپن سے ہی میرا پسندیدہ مضمون رہا ہے اور اب میں نے اپنے اس خواب کو پورا کیا ہے جو میں نے ہمیشہ سے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میں کینیا میں رہتا تھا تو اس وقت مجھے انگریزی میں مہارت حاصل کرنے میں بہت مدد ملی تھی، مجھے معلوم تھا کہ میں دیر سے ہی سہی لیکن میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ عرصے میں آئیلٹس کے طلبا کو انگریزی کی تربیت دیتا رہا ہوں اور میرے سب ہی طالبِ علموں نے اچھے نمبرز حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ سوہن سنگھ گیل 15 اگست 1937 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دیہی اسکول سے حاصل کی تھی، انگریزی کے علاوہ کھیلوں میں ہاکی ان کا پسندیدہ کھیل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…