بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی صحافی کی مرے ہوئے انسان سے رابطے کی کوشش پھر اس کیساتھ ایسا کام ہو گیا جس کا اسے بھی اندازہ نہ تھا ویڈیو وائرل

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹی وی کے ایل ٹی اے کی رپورٹر سارہ ویلچ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک مرے ہوئے آدمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ پولیس کے تعاقب کے دوران مارا گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹر کی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جس پر لوگوں نے بے حد مذاق بھی اْڑایا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔وائرل ویڈیو میں سارا ویلچ نامی رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ ہم نے اس آدمی تک پہنچنے کی کوشش کی جو مر گیا ہے اور وہ جواب دینے کے لیے موجود نہیں ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے خاتون کی وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مرا ہوا آدمی واقعی کوئی جواب دے دیتا تو یہ اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ بات ہوتی۔ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ لوگ بغیر سوچے سمجھے صرف وہی پڑھتے ہیں جو سامنے لکھا ہوا ہوتا ہے، اگر ہم میں سے کوئی ہنستے ہنستے مر جائے تو یہ ان کا بھی انٹرویو لے لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…