جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا : جیل میں بچے کی پیدائش، عدم تعاون پر ماں نے مقدمہ کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے علاقے ڈنفر میں جیل میں قید کی گئی ایک خاتون کے ہاں جیل کی کوٹھڑی میں انتہائی نا مساعد حالات میں بچے کی پیدائش نے جیل انتظامیہ اور دیگر حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بچہ جنم دینے والی 27 سالہ ڈیانا سانشیز کو 14 جولائی 2019ء کو جیل میں ڈالا گیا جہاں آتے ہی اس نے حکام کو بتایا تھا کہ وہ امید سے ہے اور اس کے حمل کا آخری ماہ چل رہاہے۔

مگر جیل انتظامیہ کی طرف سے اس کی بات پر کان نہیں دھرا گیا۔ اسے اس دوران کسی قسم کی طبی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔ اکتیس جولائی کو اس نے صبح پانچ بجے کھانا لے کرآنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کو بتایا کہ وہ زچگی کی تکلیف سے دوچار ہے۔ اس لیے اس کی فوری مدد کی جائے مگر اس وقت بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ وہ چھ گھنٹے ٹھنڈی کوٹھڑی میں پڑی تکلیف سے تڑپتی رہی۔ آخر کار اس نے جیل ہی میں بچے جو جنم دیا۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد ایک نرس ٹہلتی ٹہلتی اس کے پاس آئی۔ اس نے خاتون کا بہتا خون روکنے کی برائے نام کوشش کی اور انتہائی لاپرواہی سے بہت دیر سے ایک ایمبولینس بلا کر خاتون اور اس کے بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جیل میں زچگی کے دوران عدم تعاون پرڈیانا سانشیز جیل کے پورے عملیاور ڈانفر انتظامیہ کے خلاف کیس کیا ہے۔ اس نے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ جیل میں آتے ہی اس نے پولیس حکام اور جیل انتظامیہ کو اپنی صحت کے بارے میں بتا دیا تھا مگر اسے نہ صرف اس دوران بلکہ بچے کی پیدائش کے وقت بھی کسی قسم کی معاونت اور مدد فراہم نہیں کی گئی۔دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس کا کہناتھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور جیل عملے کی طرف سے ڈیانا کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا جب خاتون قیدی کو بچے کی پیدائش کی تکلیف شروع ہوئی تو فوری طورپر ایمبولینس بلا کر اسے اسپتال پہنچایا گیا تھا مگر خاتون کی طرف سے جیل کے کیمروں کا ریکارڈ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…