اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فلسطینی لڑکی کی پراسرار موت، اہل خانہ کا جنات پرشبہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غرب اردن میں بیت لحم کے نواحی گائوں بیت ساحور میں حال ہی میں ایک 21 سالہ لڑکی کے پراسرار موت معما بنی ہوئی ہے۔ اسراء غریب نامی لڑکی کی موت کے بارے میں کئی قسم کی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیوٹی پارلر پرکام کرنے والی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی چند ہفتے پیشتر منگنی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔اس خبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی عوام میں سخت غم وغصے کی فضاء پیدا کی ہے اور شہریوں نے

لڑکی کے مجرمانہ قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ اسراء اپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران نیچے گرنے سے ہلاک ہوئی ، اس کے سات کچھ عرصے سے جنات کا سایہ تھا جواس کی موت کا باعث بنا ہے۔پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاگئی گئی۔ڈاکٹروں نے بھی اسراء غریب کے گھر کا دورہ کیا اور انہوں نے جدید آلات کی مدد سے وقوعے کی تحقیقات کی ہیں مگر پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے ڈاکٹروں کا موقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے گھر کا معائنہ کیا اور جس جگہ کے بارے میں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسراء گری تھی وہاں اس کے طبعی انداز میں قدموں کی موجودگی کے نشانات ملے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…