لیوبلیانا (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سسرال کے آبائی ملک سلووینیا کے ایک آرکیٹیکٹ نے مجسمہ آزادی بنانے کے چکر میں امریکی صدر کا مجسمہ بنا ڈالا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلووینیا کے 56 سالہ آرٹسٹ ٹوم شلیگل مجسمہ آزادی کی یادگار بنانا چاہتے تھے، تاہم انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ بنا دیا۔ٹوم شیلگل نے دارالحکومت لیوبلیانا کے قریب ایک گاؤں میں لکڑی سے بنا 26 فٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کا رنگا رنگ مجسمہ بنایا ۔لکڑی سے بنے مجسمے کے چہرے کے تاثرات کو بہت
سراہا جا رہا ہے جو بلکل ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ہیں، جب کہ مجسمے کے بالوں کا رنگ اور انہیں پہنائے گئے کپڑوں کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔مجمسے کو بنانے والے آرکیٹیکٹ کے مطابق اگرچہ ان کا مقصد لوگوں کی جانب سے ’پاپولزم‘ کو بھلائے جانے پر مجسمہ آزادی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا۔آرکیٹیکٹ کا کہنا تھا کہ یورپ و سلووینیا کے لوگ پاپولزم کو گزرتے وقت کے ساتھ بھولتے جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ بنا کر ایک نظریے کو محفوظ کیا۔