جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں چیری بلاسم کا ایک درخت ایسا بھی ہے جس کی عمر 1 ہزار سال ہے۔ مہارو تکیزکورا نامی یہ ایک ہزار سالہ قدیم درخت اپنی تاریخی اہمیت کے لحاظ سے ایک یادگاری مقام کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ روزانہ سینکڑوں مقامی و غیر ملکی افراد اس درخت کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
یہ درخت جاپان کے شہر فوکو شیما میں موجود ہے۔ اس درخت کا زمین سے رشتہ اتنا گہرا ہے کہ جب سنہ 2011 میں جاپان میں 9 شدت کا خوفناک زلزلہ اور اس کے بعد سونامی آیا، اور اسکی وجہ سے فوکو شیما کے ایٹمی بجلی گھر سے تابکار شعاعوں کا اخراج شروع ہوا، تب بھی یہ درخت اپنی جگہ پر قائم و دائم کھڑا رہا۔