بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

انسانوں کی وہ نسل جنہیں صرف ہاتھ لگانے سے ہی آدمی کی موت ہوجاتی ہے

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی افریقہ کے ملک بینن (Benin)میں جیتے جاگتے بھوت پائے جاتے ہیں۔ بینن کے ان بھوتوں کو ایگن گن (Egungun)کہا جاتا ہے۔ یہ درحقیقت ملک کے انتہائی پراسرار قبائل کے افراد ہوتے ہیں جو کبھی کبھار روایتی، زرق برق لباس پہن کر عام آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔ان کا لباس اس طرح کا ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا کوئی بھی حصہ عیاں نہیں ہوتا اور ان کی شناخت خفیہ ہی رہتی ہے۔عام دیہاتیوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی بھوت کو چھو لے، وہ شخص اور بھوت دونوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ عام لوگ ان بھوتوں سے مناسب فاصلے پر ہی

رہتے ہیں۔یہ ایگن گن جب آبادیوں میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ڈھول والے بھوت بھی ہوتے ہیں جو ڈھول بجا کر آبادی کو ان کی آمدکی اطلاع دیتے ہیں۔ یہ بھوت عام شہریوں کے تنازعات کے فیصلے بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگوں سے انتہائی عجیب و غریب اور بھاری آواز میں بات کرتے ہیں۔ گفتگو میں یہ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو ان دیہاتیوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ دیہاتیوں کا خیال ہے کہ یہ ان کے آبا?اجداد کے بھوت یا روحیں ہیں جو انہیں نصیحتیں کرنے کے لیے دوبارہ زمین پر آ گئی ہیں۔ چنانچہ وہ ان کی ہر بات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور ان کے الفاظ کو براہ راست اپنے اجداد کے الفاظ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…