اسلام آباد(نیوزڈیسک)شدید گرمی کے موسم میں جب گرم ہوائیں چلتی ہیں تو جلدکی تازگی اور نمی کہیں غائب ہو جاتی ہے۔ اگرچہ موسم کی شدت اپنی جگہ تاہم اس موسم میں قدرت نے اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بیش بہا ذائقے اور خصوصیات کے حامل پھل پیدا کیے ہیں جن کے استعمال سے صحت کے ساتھ جلد کی تازگی اور شادابی بھی برقرار رہتی ہے۔آج ہم آپ کے ساتھ موسم گرما میں جلد کو تروتازہ اور پرکشش رکھنے والے چند پھلوں کے نام اور ان کے خواص شیئر کریں گے۔ماہرین صحت کی رائے کے مطابق موسم گرما میں انسانی
جلدکی دلکشی میں اضافہ کرنے والے پھلوں میں کینو، سیب، پپیتا، انار اور تربوز کے نام شامل ہیں۔کینو یا مالٹا: کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے اکسیر تصور کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے ناصرف چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں بلکہ اس سے چہرے پر نکلنے والے دانے بھی دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔