پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پراسرارمصر نے 7 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا تاریخ کا ایک اور’’راز‘‘اگل دیا،حیرت انگیزانکشافات سامنے آگئے

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں 7 ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم شہر اور قبرستان کو دریافت کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت آثار قدیمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہر جنوبی صوبے سوہاگ میں دریافت ہوا جبکہ قبرستان مصر کے پہلے شاہی خاندان کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔مصر کو توقع ہے کہ یہ نئی دریافت اس کی دم توڑتی سیاحت کی صنعت کو نئی زندگی بخش سکے گی جو 2011 میں حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے بعد سے زوال پذیر ہے۔بیان کے مطابق دریافت ہونے والا شہر ممکنہ طور پر اعلی عہدیداران اور گورکنوں کی رہائش گاہ تھا اور اس سے قدیم مصر کے شہر

ابیدوس کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرسکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابیدوس مصر میں شہنشاہیت کے قیام سے پہلے اور اولین چار خاندانوں کی حکمرانی کے دوران دارالحکومت رہا تھا۔یہ شہر لکسر کے قریب واقع سیٹی I کے مندر سے چار سو میٹرز دوری پر دریافت ہوا ہے۔اب تک یہاں سے ہٹ اور لوہے کے اواز برآمد کیے ہیں جبکہ پندرہ بڑی قبریں بھی ہیں جو کہ اس وقت ابیدوس میں موجود بادشاہوں کی قبروں سے بھی بڑی ہیں۔بیان کے مطابق قبروں کے حجم سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں دفن افراد اس زمانے میں کتنی اہمیت رکھتے تھے اور یہ قدیم مصری تاریخ کے ابتدائی دور میں بھی اعلی سماجی حیثیت رکھتے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…