جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں سالانہ کتنی ملین لاگت کا کھانا کچرے میں چلا جاتا ہے؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کھانا ضائع کرنیوالے ممالک میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ روزانہ 70ملین ریال لاگت کا کھانا کچرے کے ڈبوں میں چلے جاتا ہے۔ سعودی ہفت روزہ مجلہ سیدتی کے مطابق سعودی عرب کے 90فیصد گھرانوں کے افراد بچ جانے والا کھانا ضائع کردیتے ہیں۔ روزانہ 427 ٹن فاضل کھانا کچرے کے ڈبوں کی نذر کردیا جاتا ہے۔سعودی عرب میں علماء سماجی اور اقتصادی امور کے ماہرین فاضل کھانے کے ضیاع کے

نقصانات کے بارے میں آگہی مہم چلارہے ہیں۔ ملکی اور علاقائی سطح پر کئی ایسی انجمنیں قائم کر دی گئی ہیں جو فاضل کھانا جمع کر کے بھوکوں تک پہنچانے کا انتظام کر رہی ہیں۔ ’اکرام‘ فلاحی انجمن نے جون 2019 کے دوران صرف مکہ مکرمہ سے 49 ٹن فاضل کھانا جمع کیا۔ یہ کھانا انجمن کے کارندوں نے شادی گھروں، ہوٹلوں، ریستورانوں، گھروں، سکیورٹی فورس کے اداروں سے حاصل کیا اور 89ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیا۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…