ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے مشرقی علاقے الدمام میں نصف القرم ساحل کے قریب زیر سمندر خلیجی معالم اور سیاحتی وتجارتی مقامات پر مشتمل ایک منفرد عجائب گھر بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق زیرسمندر اس منفرد میوزیم میں ماحول دوست گائوں اور مچھلیوں کے لیے پْر کشش مقام کے قیام کا مقصد سمندر میں آبی حیات کے ماحول کو بحال کرنا ہے تاکہ سمندر میں مچھلیوں کی افزائش اور ان کی کثرت میں
اضافہ کیا جا سکے۔غوطہ خور ٹیم کے سپروائزر مازن البشیر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے۔ ہم غوطہ خوری کے دیوانے ہیں۔ دمام کے ساحل کے قریب ان کیمشن کے لیے آبی ماحول زیادہ موزوں ہے، اس مقصد کے لیے ہم نے پانی میں فائبر کے کچھ ٹکڑے اتارے، انہیں برج الخلیفہ ، الفیصلیہ ، مملکت، خنجر عمان، برج الکویت، برج البحرین، اھرامات مصر اور دیگر مقامات کے نمونے تیار کرکے ماحول دوست حالات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔