بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ایسا کیا ہوا کہ کم عمر دوشیزہ کیلئے بادشاہت چھوڑنے والے بادشاہ نے حسینہ کو طلاق دیدی؟

datetime 23  جولائی  2019 |

کوالالمپور(این این آئی)خود سے 23 برس کم عمر خوبرو روسی دوشیزہ سے شادی کرنے کے لیے گزشتہ برس بادشاہت کو ٹھکرانے والے سابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اہلیہ کو طلاق دے دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بادشاہ نے خود سے کم عمر اہلیہ کو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد طلاق دی۔50 سالہ سلطان محمد پنجم نے 27 سالہ روسی دوشیزہ اور سابق مس ماسکو اوکسانا ووئی وڈینا سے

گزشتہ برس جون میں شادی کی تھی۔سلطان محمد پنجم نے جس وقت شادی کی تھی وہ اس وقت ملائیشیا کے بادشاہ تھے، تاہم روسی حسینہ سے شادی کرنے کے بعد انہوں نے تخت کو چھوڑ دیا تھا۔خود سے زائدالعمر مگر امیر ترین شخص سے شادی کرنے کے لیے روسی دوشیزہ نے اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے اپنا نام ریحانہ رکھا تھا۔شادی کے بعد اگرچہ سلطان محمد پنجم نے بادشاہت چھوڑی دی تھی، تاہم انہیں شاہی قوانین کے تحت ایک ریاست کا بادشاہ مقرر کیا تھا اور انہیں شادی کے بعد عوامی مقامات پر انتہائی کم دیکھا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلطان محمد پنجم اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے ملائیشین اور سنگاپور میڈیا میں جاری تھیںِ، تاہم اس دوران سلطان محمد پنجم کی اہلیہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔اگرچہ دونوں کے درمیان طلاق خالصتا اسلامی طریقے سے ہوئی تھی، تاہم دونوں نے طلاق کے لیے شرعی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس نے طلاق کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق سلطان محمد پنجم نے روسی دوشیزہ کو گزشتہ ماہ جون میں سنگاپور میں 2 گواہوں کے سامنے اسلامی طریقہ کار کے تحت تین بار طلاق دی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے طلاق کو قانونی بنانے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا۔رپورٹ کے مطابق طلاق کے لیے گزشتہ ماہ 22 جون کو عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی

اور عدالت نے دونوں یکم جولائی کو دونوں کی طلاق کا فیصلہ سنا دیا تھا اور اب دونوں میں حتمی طلاق ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے بعد روسی دوشیزہ ماسکو منتقل ہوگئی ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر ماسکو سے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ روس میں ہی ہیں۔ روسی دوشیزہ نے ایک ملائیشین ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اپنے اور سابق بادشاہ کے

درمیان طلاق ہونے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ ماہ سنگاپور میں نہیں بلکہ ماسکو میں ہی تھیں اور انہیں طلاق کے دستاویزات بھی موصول نہیں ہوئے۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلطان محمد پنجم کے وکلاء￿ اور کئی قریبی ذرائع کے مطابق سابق بادشاہ اور روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔علاوہ ازیں سنگاپور اور ملائیشین میڈیا میں یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ روسی دوشیزہ کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ سلطان محمد پنجم کا جسمانی بیٹا نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے بھی روسی دوشیزہ اور سابق بادشاہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…