منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہیتھرو ائیرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ : 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا،اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سیکیورٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔انتظامیہ نے بتایاکہ یہ پرواز لاس اینجلس سے شیڈول سے 5 گھنٹے تاخیر سے روزانہ ہوئی تھی میں نے ہیتھرو پر 6 گھنٹے تک انتظار کیا اور اب ایک بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کے آگیا ہے جو سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے، مگر طیارے میں سوار ہر ایک کے لیے بہت زیادہ تفریح۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوا۔ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا اور صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی اور پھر روانہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…