ماسکو(آئی این پی)دنیا کے سب سے یخ بستہ گائوں کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سردی سے ٹھٹھرنے والے ایک بار روسی گائوں Oymyakonہو آئیں جہاں ٹھنڈ اتنی ہے کہ آپ کے کڑاکے نکل جائیں۔ دنیا کے سب سے یخ بستہ گائوں Oymyakon کا درجہ حرارت ان دنوں منفی 71 تک گر گیا ہے۔ روس میں واقع دنیا کے سب سے ٹھنڈے
علاقے Oymyakon کوپولی آف کولڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں گرمی ہو یا سردی درجہ حرارت منفی میں ہی رہتا ہے۔ کم سے کم منفی 51 اور زیادہ سے زیادہ منفی 71 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری گاڑی بند ہونے کے ڈر سے سارا دن اسے رننگ حالت میں رکھتے ہیں۔ پانچ سو افراد پر مشتمل آبادی کے اس گائوں کے لوگوں کی زیادہ تر خوراک ہرن کا گوشت ہے۔ یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔